معروف صحافی رووف کلاسرا نے لاہور ائیر پورٹ ٹرمینل کی تعمیر میں مبینہ کرپشن سے پردہ اٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 13:31

معروف صحافی رووف کلاسرا نے لاہور ائیر پورٹ ٹرمینل کی تعمیر میں مبینہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) :پاکستان کے معروف صحافی رووف کلاسرا نے لاہور ائیر پورٹ ٹرمینل کی توسیع کے منصوبے میں مبینہ کرپشن سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرا م میں بات کرتے ہوئے رووف کلاسرا نے بتایا کہ سول ایوی ایشن نے ڈرامہ رچایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور ائیر پورٹ دنیا کا مصروف ترین ائیر پورٹ نہیں ہے اور نہ ہی اس ائیر پورٹ کو نیا بنایا جا رہا ہے ۔

ائیر پورٹ کے محض ایک ہی ٹرمینل کی تعمیر کے لیے 35ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ رووف کلاسرا نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لاہور ائیر پورٹ پر ٹریفک ہی نہیں ہے تو ٹرمینل پر بٹھانے کے لیے لوگ کہاں سے آئیں گے؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اس مبینہ کرپشن کا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو بھی علم نہیں ہو گا ۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :