میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:23

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے میر واعظ اور دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظر بند ی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین سیاسی انتقام قرار دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گوکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے 19ہفتوں کے بعد جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت دی تاہم مسجد کی طرف جانے والے اکثر راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا تاکہ لوگ نماز کے لیے پہنچ نہ سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بندی کے باعث جامع مسجد نہیں جاسکے اور ان کی عدم موجودگی میں امام حی مولانااحمد سید نقشبندی نے خطاب کیااور جامع مسجد کو انیس ہفتوں تک مقفل رکھنے پرکٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظر بندی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام گیری قرار دیا۔ مولانا نقشبندی نے سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی کی مسلسل نظر بندی کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوںنے پلوامہ، سوپوراور کپواڑہ میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی بھی سخت مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :