رابی پیرزادہ کی نئی فلم کا کیمرہ پرسوں ایور نیو سٹوڈیو میں اوپن ہو گا

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:15

رابی پیرزادہ کی نئی فلم کا کیمرہ پرسوں ایور نیو سٹوڈیو میں اوپن ہو گا
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی نئی فلم کا کیمرہ پرسوں ( پیر) ایور نیو سٹوڈیو میں اوپن ہو گا جس میں فلم انڈسٹری کی سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے اپنی پہلی فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ کے بعد دوسری فلم بھی شروع کر دی ہے جس کی باقاعدہ کیمرہ اوپنگ تقریب کل ( پیر ) شام 5بجے ایور نیو سٹوڈیو میں ہو گی ۔

تقریب میں رابی پیرزادہ کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ بھی شرکت کرے گی ۔ جبکہ فلم انڈسٹری کی سرکردہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیاہے ۔ یاد رہے کہ رابی پیرزادہ کی ذاتی پروڈکشن کی ایک ڈرامہ سیریل ’’ قصہ کرسی کا ‘‘ پی ٹی وی سے آن ائیر ہے جس میں وہ اداکار شامل خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :