رائٹر افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:15

رائٹر افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘تکمیل کے آخری مراحل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) نامور رائٹر افتخار عفی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رائٹر افتخار عفی جن کی ایک ڈرامہ سیریل ’’ غلطی ‘‘ نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہے اب ان کی دوسری ڈرامہ سیریل ’’ ناگن ‘‘ بھی ایک ماہ بعد نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

’’ ناگن ‘‘ کی ریکارڈنگ آج کل تیزی سے جاری ہے ۔ اس حوالے سے افتخار عفی نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری نئی ڈرامہ سیریل ’’ ناگن ‘‘ بہت جلد نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو جائے گی اور اس کی کاسٹ کو بھی راز میں رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے میں نام ظاہر نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ناگن ‘‘ کے بعد مجھے مزید دو ڈرامہ سیریل کی پیشکش ہے جس کو میں جلد لکھنا شروع کر دوں گا ۔