نواز شریف وزیر اعظم ہیں لیڈر نہیں ہیں۔ معروف صحافی آفتاب اقبال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 12:54

نواز شریف وزیر اعظم ہیں  لیڈر نہیں ہیں۔ معروف صحافی آفتاب اقبال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ لیڈر کو تقریر کرنی آنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کوئی اچھی تقریر میں مہارت حاصل نہیں کر سکتا تب تک وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔

(جاری ہے)

آفتاب اقبال نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم ہیں، وہ لیڈر نہیں ہیں۔ اگر ہم بھٹو کی مثال لیں تو ان کو لیڈر کہا جا سکتا ہے کیونکہ بھٹو کو کبھی بھی بطور وزیر اعظم یاد نہیں کیا جاتا انہیں ہمیشہ بطور لیڈر ہی یاد رکھا جاتا ہے۔ آفتاب اقبال نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف لیڈر ہوتے تو وہ جاتے جاتے قوم کو کچھ نہ کچھ ضرور دے کر جاتے۔

متعلقہ عنوان :