بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی ، بھارتی جوڑے نے 500 روپے میں شادی رچالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 12:41

بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی ، بھارتی جوڑے نے 500 روپے میں شادی رچالی

سورت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) : بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کےبعد ہی سے عوام کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی مشکل کے پیش نظر بھارتی علاقہ سورت میں ایک جوڑے نے دھوم دھام سے شادی کرنے کا خواب چھوڑ کر محض 500 روپے میں شادی رچا لی۔ دلہے کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے بعد میرے اہل خانہ نے دھوم دھام سے شادی کرنے کے خیال کو جھٹک دیا ، جس کے بعد مہمانوں کی محض پانی اور چائے سے ہی تواضع کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ دلہن کا کھہنا ہے کہ ان کی شادی کی تاریخ طے ہو چکی تھی لہٰذا ہمارے اہل خانہ نے شادی کو لتوی کرنے کی بجائے مقرر کردہ تاریخ پر ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نامی دلہے کے بیان اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہوئیں جن میں مہمانوں کو چائے اور پانی دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :