وزیراعظم کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے،ترجمان تحریک انصاف

وزیراعظم جن اقدامات کو کارنامہ بتاتے ہیں وہ فرائض کاحصہ اورمنصب کا تقاضا تھے‘نعیم الحق کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:11

وزیراعظم کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے،ترجمان تحریک انصاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہاہے کہ نواز شریف نے جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے،انہوں نے "حکمرانوں کے قانون" کی سربلندی کیلئے محنت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کے اشک آباد میں دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم جن اقدامات کو اپنا کارنامہ بتاتے ہیں وہ انکے فرائض کاحصہ اورمنصب کا تقاضا تھے۔

نواز شریف کی گفتگو سے انکے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے۔ انہوں نے جمہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف نے "قانون کی حکمرانی" کی بجائی" حکمرانوں کے قانون" کی سربلندی کیلئے محنت کی۔ مستعفیٰ ہونے کیلئے نہیں تو کیا عوام نے وزیراعظم کو جھوٹ بولنے اور قومی وسائل لوٹنے کیلئے ووٹ دیا پاناما کے معاملے پر نواز شریف سچ بول دیتے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو کوئی استعفیٰ کا مطالبہ نہ کرتا۔