نامور بینڈ ’’نوری‘‘ کے گلوکار علی حمزہ 14 اور 15دسمبر کو کراچی میں پرفارم کریں گے

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:06

نامور بینڈ ’’نوری‘‘ کے گلوکار علی حمزہ 14 اور 15دسمبر کو کراچی میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان کے نامور بینڈ 'نوری' کے گلوکار علی حمزہ اپنے مداحوں کو شہر قائد کا سفر کروانے کو تیار ہیں۔وہ دسمبر میں کراچی میں 14 اور 15 تاریخ کو پرفارم کریں گے، جس کے حوالے سے انہوں نے مداحوں کے لیے ایک میوزیکل ٹیزر بھی ریلیز کیا۔

(جاری ہے)

'سانول' نامی یہ ویڈیو سالٹ آرٹس کی پروڈکشن ہے، جس میں علی حمزہ نے اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ کراچی کے خوبصورت نظارے کو پیش کیا۔

علی نور دسمبر میں کراچی میں کئی اور گلوکاروں کے ہمراہ پرفارم کریں گے، جن میں دانش خواجہ، کامی پول، سمیر احمد اور راکے جمیل شامل ہیں۔اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگلے ماہ وہ کراچی میں اپنے دورے کے دوران مداحوں کو اپنے گانوں سے سرپرائز کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :