امریکہ میں پاکستانی فلم فیسٹیول،ماہرہ اور ایمان کی فلمیں نمائش ہونگی

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:00

امریکہ میں پاکستانی فلم فیسٹیول،ماہرہ اور ایمان کی فلمیں نمائش ہونگی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) امریکا میں پاکستانی فلموں کی نمائش پر مبنی پہلے فلم فیسٹیول کا انعقاد 3 تا 4 دسمبر کو امریکا میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام ہوگا۔دو روزہ یہ فلم فیسٹیول ایشیاء سوسائٹی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں نمائش میں پیش کی جانے والی فلموں میں دو نئی فلمیں ’’دوبارہ پھر سے‘‘ اور ’’لاہور سے آگے‘‘ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ’’ایکٹر ان لاء ‘‘ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلم ’’ماہ میر‘‘ آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے کی اینی میٹڈ فلم ’3 بہادر‘، دختر، ڈانس کہانی اور ہو من جہاں بھی اس فیسٹیول میں پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :