لاہور میں تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:00

لاہور میں تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) لاہور میں تین روزہ برائیڈل فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ شروع ہو گیا۔ پہلے روز معروف ڈریس ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کر کے ماڈلز کے ساتھ ساتھ فلمی ستاروں نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے۔تفصیلات کے مطابق برائیڈل فیشن ویک کے پہلے روز ملک کی ٹاپ ماڈلز نے لہنگے، غرارے، گھاگھرے‘ ساڑھی اور فراک پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

دلکش ڈیزائن‘ عروسی پہناووں پر تلے اور موتیوں کا کام‘ اس پر چمچماتی جیولری پہنے ماڈلز تھیں کہ حور پریاں۔شو کی رونقیں اس وقت عروج پر پہنچ گئیں جب ماڈلز کے جھرمٹ میں سے نامور فلمی ستارے نمودار ہوئے۔ پھر کیا تھا شائقین کی آنکھیں خیرہ ہو گئیں۔ برائیڈل ویک میں آئے شائقین کو جہاں نت نئے اسٹائل کے ملبوسات دیکھنے کا موقع ملا وہیں وہ ایک خوبصورت محفل کا حصہ بننے پر بھی خوش نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :