برطانیہ سے اوپرا سیکھنے والی سائرہ پیٹر کی کراچی میں پرفارمنس

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:00

برطانیہ سے اوپرا سیکھنے والی سائرہ پیٹر کی کراچی میں پرفارمنس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) برطانیہ سے اوپرا کی باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سائرہ پیٹر نے کراچی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، سائرہ پیٹر نے اوپرا اور صوفی میوزک کے ملاپ سے نئی صنف متعارف کرائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب اس لیے بھی اہم تھی کہ اس میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور اوپرا کی باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے والی گلوکارہ سائرہ پیٹرکا پاکستان میں پہلی بار تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

سائرہ پیٹر پاکستان میں پہلی باراوپرا اور صوفی میوزک کے ملاپ پر کام کر رہی ہیں، اس کے لیے انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام کو چنا ہے۔سائرہ دنیا کے مختلف ممالک میں پرفارم کر چکی ہیں اور اب پاکستان میں میوز ک کی اس انوکھی صنف کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :