کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں‘ پرفارمر سوہا خان

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) اداکارہ و پرفارمر سوہا خان نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور شوبز کے ساتھ ساتھ گھر والوں کے لئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے ،اداکاری آسان کام نہیں ،کامیابی کے لیے لگن کاہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں سوہا خان نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں۔