شوبز پر تنقید کرنے والے صرف اپنا وقت ضائع کر تے ہیں‘سہراب افگن

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) سینئراداکارسہراب افگن نے کہا ہے کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے ، ہر جگہ آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت افراد نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سہراب افگن نے کہا کہ شوبز پر تنقید کرنے والے صرف اپنا وقت ضائع کر تے ہیں مجھ میں ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ، کسی مخصوص کردار کی چھاپ اپنے اوپر ہرگز لگنے نہیں دوں گا ۔

متعلقہ عنوان :