Live Updates

عمران خان سے متعلق سوال پر بابر اعوان نجی ٹی وی چینل کے اینکر پر بھڑک اُٹھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 12:13

عمران خان سے متعلق سوال پر بابر اعوان نجی ٹی وی چینل کے اینکر پر بھڑک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بابر اعوان سے پروگرام اینکر نے عمران خان سے متعلق سوال کیا ، کہ آپ نے عمران خان کے لیے پانامہ لیکس کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو کیا آپ عمران خان کو صحیح سمجھتے ہیں۔ جس پر بابر اعوان بپھر گئے اور کہا کہ مجھ سے پانامہ لیکس ، پانامہ لیکس کے کیس اور نواز شریف سے متعلق سوال کریں۔

(جاری ہے)

غصے میں آتے ہوئےبابر اعوان کا کہنا تھا کہ میں یہاں یہ سوچ کر آیا تھا کہ آپ کے پاس پانامہ لیکس کیس سے متعلق کوئی نئے سوالات ہوں گے۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ بابر اعوان نے پروگرام اینکر کو کھری کھری سُناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے سوال کہیں گُم ہو گئے ہیں تو میں ان سوالات کو ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کر دیتا ہوں۔ بابر اعوان اور پروگرام اینکر کے مابین ہوئی نوک جھوک کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات