وزیر اعظم کی بان کی مون اور دیگر عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان کی یاد گار آزادی پر حاضری

ہفتہ 26 نومبر 2016 12:36

وزیر اعظم کی بان کی مون اور دیگر عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان ..
اشک آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ترکمانستان کی یادگارآزادی پر حاضری دی ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون اور دیگر اہم عالمی راہنما بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان کی آزادی یادگار کا دورہ کیا وزیر اعظم ، سیکرٹری اقوام متحدہ بانکی مون اور دیگر عالمی رہنمائوں نے یادگار پر پھول چڑھائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے ترکمانستان کی یادگار آزادی کے مختلف حصے بھی دیکھے ۔