تحریک آزادی کے عظیم رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 60 ویں برسی کل منائی جائیگی

ہفتہ 26 نومبر 2016 12:32

تحریک آزادی کے عظیم رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 60 ویں ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) تحریک آزادی کے عظیم رہنما، بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کو جہان فانی سے رخصت ہوئے ساٹھ برس بیت گئے ان کی60ویں برسی آج(اتوار کو) منائی جائے گی اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میںسیاسی و سماجی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔

تحریک آزادی کے عظیم رہنما،معروف مصنف،شاعر اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان نے لاہور میںروزنامہ ’’ زمیندار ‘‘ کے ادارت سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اس اخبار نے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا ۔مولانا ظفر علی خان کو صحافت کا امام مانا جاتا ہے وہ اسلام کے سچے شیدائی اور عاشق رسول ؐ تھے وہ نعت گو شاعر بھی تھے ان کے شاعرانہ مجموعوں میں چمنستان،نگارستان اور بہارستان قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

جہانیاں کے صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر محمد صادق چوہدری (لالہ صحرائی ) تحریر فرماتے ہیں کہ مولاناظفر علی خان قیام1935ء میںجہانیاں کے تبلیغی دورے پر بھی تشریف لائے تھے انہوں نے جہانیاں شہر کے متعلق ایک پوری نظم ارشاد فرمائی تھی اس نظم کا ایک شعر کچھ یوں ہے کہ ’’ جو دیدہ ور ہیں انہیں دکھا دے جہانیاں ، دین محمد عربی کی نشانیاں ‘‘ جہانیاں کے عنوان سے پوری نظم ان کے مجموعہ کلام نگارستان میں بھی موجود ہے ۔مولانا ظفر علی خان شعلہ نواخطیب بھی تھے وہ 27نومبر 1956ء کو انتقال کر گئے تھے انہیں کریم آباد(وزیر آباد )میں دفن کیا گیا ۔