3 دن سے اے ٹی ایم کی قطار میں لگی بھارتی خاتون نے تنگ آ کر خودکُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 11:59

3 دن سے اے ٹی ایم کی قطار میں لگی بھارتی خاتون نے تنگ آ کر خودکُشی کر ..

غازی آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) : بھارت کے شہر غازی آباد میں گذشتہ تین دنوں سے مسلسل اے ٹی ایم کی قطار میں کھڑی بھارتی خاتون نے تنگ آ کر خود کُشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی نوٹوں کی قطار میں لگنے کے بعد تنگ آ کر خاتون نے خود کو لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے بعد سے ہی عوام میں ایک مایوسی پھیل گئی ہے۔ اے ٹی ایم کے باہر قطاروں میں لگے افراد کا کہنا ہے کہ اگر ہم دیر سے آئیں تو بنک بند ہو جاتے ہیں اور اگر جلدی آجائیں تو سرور ڈاؤن ہو جاتا ہے۔ چندی گڑھ میں اس حوالے سے احتجاج بھی کیا گیا لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر کینن کی مدد سے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :