گوجرانوالہ : کنگنی والا بائی پاس کے قریب فیکٹری میں دھماکہ ، دو افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 11:48

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) : گوجرانوالہ میں کنگنی والا بائی پاس کے قریب فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے حادثہ پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس کے بعد آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :