کرس ایوانز کی فلم گفٹڈ 12 اپریل کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 26 نومبر 2016 12:03

کرس ایوانز کی فلم گفٹڈ 12 اپریل کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) کیپٹن امریکہ کرس ایوانز کی نئی فلم گفٹڈ اگلے سال 12 اپریل کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔ فلم کی کہانی فلوریڈا کے فرینک ایڈلر نامی شخص کے گرد گھوم رہی ہے جس پر بہن کی وفات کے بعد بھانجی ’میری ‘کی ذمہ داری آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی درمیان اسے انکشاف ہوتا ہے کہ میری غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل بچی ہے اور ریاضی میں کمال مہارت رکھتی ہے۔فلم میں کیپٹن امریکہ کرس ایوین کی پرسکون زندگی میں اس کی ماں ایویلین ایڈلراس وقت ہلچل مچا دیتی ہے جب وہ میری کو اپنے ساتھ رکھنے کی ضد کرتی ہے جس پر کیس عدالت پہنچ جاتا ہے ۔ شائقین فلم کی ریلیز کا بے چینی کا انتظارکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :