بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم کہانی کے سیکوئل’کہانی ٹو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا

فلم رواں سال 2دسمبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 26 نومبر 2016 12:03

بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم کہانی کے سیکوئل’کہانی ٹو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) بالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور بلاک بسٹر فلم کہانی کے سیکوئل ’کہانی ٹو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے ۔سٴْجے جوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں معروف اداکارہ ودیا بالن اور ارجن رام پال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فلم کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے جو قتل اور اغوا ء کے جرم میں پولیس کو مطلوب ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ودیا اور ارجن کے علاوہ ٹوٹارائے چودھری،جگل ہنسراج اور کھراج مکرجی بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔ ودیا بالن کی فلم کہانی2012 میں ریلیز کی جانیوالی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے دنیا بھر میں کروڑوں کا بزنس کیا اور اس فلم کیلئے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ واضح رہے یہ فلم رواں سال 2دسمبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :