والٹ ڈزنی اینی میشن سٹوڈیو نے اپنی نئی پولی نیشن پرنسز موانا کو متعارف کرادیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 12:00

والٹ ڈزنی اینی میشن سٹوڈیو نے اپنی نئی پولی نیشن پرنسز موانا کو متعارف ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء)والٹ ڈزنی اینی میشن سٹوڈیو نے اپنی نئی پولی نیشن پرنسز موانا کو متعارف کرادیا ۔ریلیز ہونیوالی اینی میٹڈ فلم میں ایک مہم جو لڑکی کو دکھایا گیا ہے جو اپنے پیاروں کو بچانے اور اپنی شناخت کی تلاش میں سمندر کے سفر پر نکلتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سفر کے دوران موانا کی ملاقات مایوئی سے ہوتی ہے جو راستہ تلاش کرنے کی مہارت کے حوالے سے اس کی رہنمائی کرتا ہے۔

یہ دونوں اکھٹے مل کر سمندر میں سفر کرتے ہیں جہاں ان کا سامنا عفریتوں اور دیگر مصائب سے ہوتا ہے۔ڈائریکٹر رون کلیمنٹس اور جان مسکر کی نئی فلم میں مرکزی کرداروں کی آوازوں کیلئے ڈیوائن جانسن اورکراولہو اولی کی مدد لی گئی ہے ۔ناقدین کے خیال میں یہ ڈزنی کی اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینی میٹڈ فلم فروزن کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔