امریکہ میں ہونیوالے فلم فیسٹیول سے پاکستانی فلموں کو بے پناہ اہمیت ملے گی،یاسر حسین

ہفتہ 26 نومبر 2016 12:00

امریکہ میں ہونیوالے فلم فیسٹیول سے پاکستانی فلموں کو بے پناہ اہمیت ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) مشہور اداکار اور رائٹر یاسر حسین نے امریکہ میںہونیوالے فلم فیسٹیول کے حوالے سے کہا ہے کہ فیسٹیول سے پاکستانی فلموں کو بے پناہ اہمیت ملے گی،عالمی سطح پر پاکستانی فلم انڈسٹری کے حوالے سے ایک اچھا تاثر جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری نے ترقی کی منازل طے کرنا شروع کردی ہیں۔

۔

(جاری ہے)

انجم شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول میںفلموں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے، منٹواور مور جیسی فلموں کو بھی فیسٹیول میں پیش کرنا چاہئے تھا۔وجاہت رئوف نے کہا کہ پاکستان فلم فیسٹیول میں اپنی فلموں کو پیش کرنا فلم سازوں کیلئے اہم موقع ہے جہاں وہ دنیا کے سامنے پاکستان کی امیج کو بہتر کرسکتے ہیں۔نبیل قریشی نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہورہا ہے جب پاکستانی حکومت ہماری فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کیلئے اقدام اٹھا رہی ہے، ہمیں پاکستان فلم فیسٹیول نیویارک جیسے اور ایونٹس کی ضرورت ہے جو صرف امریکہ میں نہیں دیگر ممالک میں پاکستان کے کام کی نمائش کریں۔

متعلقہ عنوان :