پاکستانی فلمیں آگے بڑھ رہی ہیں، حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے،فریحہ الطاف

انڈسٹری کیلئے اچھا کام کرنا ضروری ہے ،صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں پہچانی جائے،صباء قمر

ہفتہ 26 نومبر 2016 12:00

پاکستانی فلمیں آگے بڑھ رہی ہیں، حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے،فریحہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) مشہور فیشن ڈیزائل فریحہ الطاف نے امریکہ میں ہونیوالئے فلم فیسٹیول کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی فلمیں آگے بڑھ رہی ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریحہ الطاف نے کہا کہ پاکستانی فلمیں پہلے سے بہت بہتر ہیں اور مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں، انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے آسکر ایوارڈز حاصل کرکے دوسرے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ہے۔

اداکارہ صباء قمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری کیلئے بہت ضروری ہے کہ وہ اچھا کام کرے اور صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں پہچانی جائے، انہوں نے کہا کہ اچھی فلمیں بنانے کیساتھ ہم بین الاقوامی سطح پر انڈسٹری کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :