کراچی میں رینجرز کی کارروائی ‘’’را‘‘ سے تعلق رکھنے والا ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ کا دہشتگرد عتیق عرف جھینگا گرفتار

پولیس کی دیگر علاقوں میں کارروائیاں‘ بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ برآمد

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:54

کراچی میں رینجرز کی کارروائی ‘’’را‘‘ سے تعلق رکھنے والا ایم کیو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) رینجرز کی کراچی میں گارڈن شو مارکیٹ میں کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عتیق عرف جھینگا کا تعلق’’ را‘‘ سے منسلک ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے۔دوسری طرف رینجرز نے ایک دکان میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں پولیس نے کارروائی کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔