ہری پور ،خان پور میں سلنڈر دھماکا، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ، 1زخمی

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:54

ہری پور ،خان پور میں سلنڈر دھماکا، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ، 1زخمی
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) ہری پور کے علاقے خانپور میں سلنڈر دھماکے سے 3افراد جاں بحق ہواور 1زخمی ہو گیا۔ ہری پور کے علاقے خانپور میںسلنڈر دھماکے کے نتیجے میں لڑکا ، لڑکی اور خاتون جاں بحق ہو گئی ، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ کئی کلو میٹر تک اس کی آواز سنی گئی جس کے باعث ایک شخص زخمی بھی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا جبکہ پولیس نے تینوں لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :