ننکانہ صاحب،چولہا جلا کر سونے والے موت کی نیند سو گئے

آگ سے جھلسنے اور چھت کے ملبے تلے دب کر ماں دوبیٹو ں اور بیٹی سمیت جاں بحق

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:51

ننکانہ صاحب،چولہا جلا کر سونے والے موت کی نیند سو گئے
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) سردی کے باعث کمرہ گرم کرنے کے لیے چولہا جلا کر سو جانے کے باعث آگ نے تین بچوں اور ماں کی جان لے لی۔ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں ملک آباد کے رہائشی محنت کش سپرد علی جو کہ ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باعث گھر پر نہ تھا اور اس کے اہلخانہ جس میں اس کی بیوی 2 بیٹے محمد اعظم، محمد ناظم اور بیٹی ماریہ کمرے میں سردی ہونے کی وجہ سے گیس سلنڈر چولہا جلا کر سو گئے۔

(جاری ہے)

گیس سلنڈر نے اچانک آگ پکڑ لی اور سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث آگ نے مزید تیزی پکڑ لی۔ دھماکے سے مکان کی چھت بھی گر گئی۔ کمرے میں سوئے بچوں اور خاتون پر آن گری۔آگ سے جھلسنے اور چھت کے ملبے تلے دب کر چاروں افراد بچوں کی والدہ اللہ رکھی، 8سالہ اعظم، 7سالہ ناظم اور 5سالہ ماریہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا کر لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :