مہمند ایجنسی ، سیکیورٹی فورسز نے غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکا م بنادیا،4 دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 14 زخمی ، خود کش حملہ آور مسجد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:51

مہمند ایجنسی ، سیکیورٹی فورسز نے  غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکا ..
مہمند ایجنسی/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کے غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 14 زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی کے غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی میں صبح 6بجے غلنئی کیمپ میں اسلحے سے لیس4حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں متعدد ریکروٹس موجود تھے۔حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کا گھیرا کیا۔انہیں مسجد سے باہر ہی روک دیا گیا ۔واقعے میں2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ 2حملہ آوروں کو سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ۔دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان شہید اور 14 ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملہ آور مسجد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مسجد کے باہر ہی ہلاک کر دیا۔