اشک آباد راہداری میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نواز شریف

پائیدارٹرانسپورٹ سےمتعلق عالمی کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کےتعاون سےبنیادی ڈھانچےسےکی تعمیرجاری ہے۔ پاکستان ریلوےکی اپ گریڈیشن پرکام جاری ہے۔ 2030کے ترقیاتی ایجنڈےکےتحت سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دے رہےہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 11:31

اشک آباد راہداری میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نواز شریف

اشک آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے اشک آباد راہداری میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں موجود ہیں۔ ترکمانستان میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی پائیدارٹرانسپورٹ کانفرنس منعقد کی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

عالمی پائیدارامن کانفرنس 2 روز تک جاری رہےگی۔ اس کانفرنس کی میزبانی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون اورترکمانستان کر رہے ہیں۔اس عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک کےسربراہان اوروزرا بھی شریک ہیں۔ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کانفرنس کےانعقاد پرترکمانستان کےصدرکومبارکباددیتاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کےشعبےکی ترقی ہماری ترجیح ہے۔

۔پائیدارٹرانسپورٹ سےمتعلق عالمی کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کےتعاون سےبنیادی ڈھانچےکی تعمیرجاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اشک آباد راہداری میں شامل ہونےکا اعلان کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مربوط رابطوں کی پالیسی کےفوائد پورے خطے کو حاصل ہوسکتے ہیں ۔ مشترکہ کوششوں سےخطےمیں امن،سلامتی اورترقی کویقینی بنائیں گے۔

علاقائی رابطوں سےہی معیشت اورترقی کےاہداف حاصل ہوسکتےہیں۔ پاکستان کےمختلف ممالک کےساتھ تجارتی راہداری کےمعاہدے ہیں۔ پاکستان وسط ایشیاکےلیےگیٹ وےکی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ تاپی اورکاسا1000منصوبےتوانائی کی ضروریات پوری کرسکتےہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوےکی اپ گریڈیشن پرکام جاری ہے۔ 2030ء کے ترقیاتی ایجنڈےکےتحت سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دے رہےہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ واہگہ بارڈر ،طورخم بارڈر اورچمن سرحد پربنیادی ڈھانچےکی تعمیر کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بہترین مواصلاتی نظام کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے وسط ایشیا،جنوبی ایشیااور مشرق وسطیٰ منسلک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی دنیا کے آپس میں مربوط رابطوں کی صدی ہے۔

اقتصادی راہدای منصوبے سے خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہوں گے ۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطےکی ترقی کے لیے اہم ہے۔ خطےکےوسائل سےاستفادہ حاصل کرنےکیلیےماحول قائم کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ 13 نومبرکوسی پیک کےتحت گوادر سے پہلا تجارتی بحری جہاز روانہ کیاگیا۔ امن اورترقی ایک دوسرےسےمنسلک ہیں۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ پرامن ہمسائیگی ہماری پالیسی کااہم جزوہے۔

متعلقہ عنوان :