پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلیک فرائیڈے زور و شور سے جاری

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:20

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلیک فرائیڈے زور و شور سے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلیک فرائیڈے زور و شور سے جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلیک فرائیڈے تہوار جو کرسمس سے قبل امریکہ اور یورپی ممالک میں منایا جاتا تھا اس بار پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ تہوار منایا جاتا ہے،ہر طرف اس موقع پر 20 فیصد سے 50 فیصد تک کی شاندا رسیل جاری ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے خریداروں کا بڑا رش شاپنگ مالز اور سپر سٹورز کا رخ کر رہا ہے اوربڑے پیمانے پر شاپنگ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خریداروں کا کہنا ہے کہ انہیں سیل میں ہر چیز پر شاندار آفرز ملی ہیں اس لئے انہوں نے موسم سرما کی تمام تر خریداری نومبر میں ہی کر لی ہے،بلیک فرائیڈے سالانہ نومبر کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے جس پر خریداروں کے لئے بڑی سیل لگائی جاتی ہے جس میں ہر اشیاء بڑی رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :