وزیر اعظم کی گفتگو سے ان کے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے ۔ نعیم الحق کا وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 11:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء): پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی گفتگو سے ان کے دل میں پنہاں خوف جھلکتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نوا زشریف نے جمہوری نظام کو جس طرح کمزور کیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔ وزیر اعظم جن اقدامات کو اپنا کارنامہ بتاتے ہیں وہ ان کے فرائض کا حصہ اور ان کے منصب کا تقاضہ ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ آج صبح ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں آج صبح صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نوا زشریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے، انہیں حکومت بنانے دی، افسوس ہے کہ کچھ جماعتیں 1990ء کی سیاست کر رہی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی دھاندلی کا رونا نہیں رویا، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم انتخابات لڑ کر مستعفی ہونے کیلئے نہیں آئے۔