اوپیک اجلاس میں سعودی عرب شریک نہیں ہو گا، سعودی حکومت

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:02

اوپیک اجلاس میں سعودی عرب شریک نہیں ہو گا، سعودی حکومت

ریاض : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 26نومبر 2016) :سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔

اوپیک تنظیم کا اجلاس پیر کے روز اس کے صدر دفتر ویانا میں ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں تنظیم کے اعلیٰ اہلکار ان ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔جو تنظیم کے رکن نہیں لیکن تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس میٹنگ کے ایجنڈے پر تیل کی پیداوار کو مزید محدود کرنے کو فوقیت حاصل ہے۔ اوپیک تنظیم کے وزرائے تیل کی میٹنگ اگلے ہفتے کے دوران بدھ کے روز طے ہے۔