افسوس ہے کہ کچھ جماعتیں 1990ء کی سیاست کر رہی ہیں، وزیراعظم نواز شریف

ہم نے کبھی دھاندلی کا رونا نہیں رویا، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلے، وزیراعظم کی ترکمانستان کے دارالحکومت میں ناشتے کی میز پر صحافیوں سے گفتگو

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 26 نومبر 2016 10:37

اشک آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر۔2016ء) خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے، انہیں حکومت بنانے دی، افسوس ہے کہ کچھ جماعتیں 1990ء کی سیاست کر رہی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی دھاندلی کا رونا نہیں رویا، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلے۔ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے الیکشن میں حصہ لیا جس کی کنگز پارٹی ق لگ تھی۔

(جاری ہے)

جنرل ریٹائرڈ مشرف کی نگران حکومت میں انتخابات میں حصہ لیا اور نتیجہ تسلیم کیا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے جمہوریت پٹری سے اترے اور حکومت کو نقصان پہنچے۔ ہم انتخابات لڑ کر مستعفیٰ ہونے کیلئے نہیں آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے، انہیں حکومت بنانے دی۔ افسوس ہے کہ کچھ جماعتیں 1990ء کی سیاست کر رہی ہیں۔ ایک جماعت کی سیاست کی وجہ سے ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے جائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے باوجود بلوچستان میں حکومت نہیں بنائی۔ ملک کی خاطر بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے نیشنل پارٹی کو موقع دیا۔

متعلقہ عنوان :