قطر : دوحا میونسپیلٹی نے اشتہام ضیفاء ( موسمِ سرما گرم ہے ) کے نام سے مہم کا آغاز

ہفتہ 26 نومبر 2016 09:18

قطر : دوحا میونسپیلٹی نے اشتہام ضیفاء ( موسمِ سرما گرم ہے ) کے نام سے ..

قطر: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 26نومبر 2016) : دوحا میونسیپلیٹی حکام نے غیر ملکی ورکروں کے لیے ”اشتہام ضفاء “ کے نام سے مہم کا آغاز کر دیاہے ۔ اس مہم میں شہر کے کھلے علاقوں میں کام کرنے والے مزدور ورکروں کو گرم کمبل اور کپڑے تقیسم کیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوحا میونسپلیٹی حکا م کا کہناہے کہ سردی کے موسم میں ٹھنڈ اور ٹھندی ہوائیں چلنے کی وجہ سے کافی سردی محسوس ہوتی ہے ۔ کھلے علاقوں اور سڑکوں کی صفائی کے لیے مخصوص عملے کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ورکروں کو سردی کے موسم میں گرمی کا ماحول فراہم کر نے کے لیے کمبل اور گرم کپڑے مفت میں فراہم کیئے جارہے ہیں ۔ غیر ملکی ورکروں اور شہریوں نے میونسپیلیٹی حکام کی طرف سے دیئے جانے والے تحائف کی تعریف کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :