دبئی :ابنِ بطوطہ سے میٹرو ٹرین تک کا بنایا جانے والا پُل شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 09:18

دبئی :ابنِ بطوطہ سے میٹرو ٹرین تک کا بنایا جانے والا پُل شہریوں کے لیے ..

دبئی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،26نومبر 2016) : دبئی میٹرو سٹیشن سے لیکر ابنِ بطوطہ مال تک پل شہریوں کے لیے کھول دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نخیل شاپنگ کمپلیکس کے توسیعی منصوبے کا حصہ یہ پل میٹرو سے شہریوں کو بغیر کوئی راسطہ اختیار کیئے ابن بطوطہ مال تک لانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میٹرو سٹیشن سے ابن بطوطہ مال کا فاصلہ اس پل کے ذریعے 210میٹر کا ہے ۔ جبکہ اس مال میں 400دکانیں بھی بنائی گئی ہیں۔ابن ِ بطوط مال میں ہر سال تقریباََ20ملین سے زائد افراد آتے ہیں ۔ سیاحوں کے لئے بھی ابن ِ بطوطہ مال کی اہمیت ہے ۔لنک میٹرو پل بننے سے شہریوں اور سیاحوں سمیت سب کو مال میں پہنچنے کے لیئے آسان ترین راسطہ مل جائے گا۔