کویت سٹی : فروانیہ پولیس نے چھاپہ مارکر دو ہندوستانی ڈرگ سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ہفتہ 26 نومبر 2016 09:05

کویت سٹی : فروانیہ پولیس نے چھاپہ مارکر دو ہندوستانی ڈرگ سمگلروں کو ..

کویت سٹی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 25نومبر 2016) :کویت علاقے فروانیہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارکر دو ہندستانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ْملزمان کے قبضے سے320گرام ہیروئن ( 170لفافوں میں بیچنے کے لیے بھری گئی تھی ) ، 60لفافوں میں مقامی منشیات بھی ضبط کر لی ۔دونوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو ڈرگ کنٹرول جنرل ڈپارٹمنٹ بھیج دیا گیاہے ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان علاقے میں نشہ کرنے والے افراد میں لفافے بناکر ہر لفافے کے عوض رقم وصول کرتے تھے ۔