ریاض: پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کا 45فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، رپورٹ

ہفتہ 26 نومبر 2016 09:05

ریاض: پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کا 45فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، رپورٹ

ریاض: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،26نومبر 2016) :ریاض میں جاری22.5ارب ڈالر کے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا 45فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ کنگ عبدالعزیز پروجیکٹ فار ریاض پبلک ٹرانسپورٹ ( KAPRPT) کی سپریم کمیٹی نے 225مختلف مقامات پر 45فیصد کام مکمل کرنے کی رپورٹ جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز KAPRPT کے متعلق ہونے والے گیارویں اجلاس میں منصوبے کی تمام تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔منصوبے میں چھ ٹرین لائنوں پر مشتمل 176کلومیٹر لمبا ٹریک بچھایا گیاہے ۔مکمل ہونے پر 756میٹروہ ، 85اسٹیشن ،3,853بس سٹاپ،اور 24بس روٹس، 1150کلومیٹر لمبا نیٹورک اور 956مسافر بسیں چل رہی ہوں گی۔