جدہ: سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے مسافروں کی نقل وحمل کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا

ہفتہ 26 نومبر 2016 09:05

جدہ: سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے مسافروں کی نقل وحمل کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں ..

جدہ: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،26نومبر 2016) :جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعلی حکام نے خبر دارکیا کہ لائسنس کے بغیر انٹرینٹ ایپ کے ذریعے ٹیکسی کی سہولت فراہم کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجما ن کا کہناہے کہ انہوں نے اس مقصد کے لیے معائینوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔جو کوئی بھی کسی مسافر کو اس طریقے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے پایا گیا اس کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔جرمانوں کے بارے میں ترجمان کا کہناتھا کہ کم سے کم جرمانہ 5000سعودی ریال رکھا گیاہے ۔واضع رہے کہ سعودی ٹرانسپورٹ کی طرف سے کسی بھی مسافر کو غیر قانونی طور پر بٹھانے پر پابند عائد ہے