مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا، 2 اہلکار شہید، 4 خودکش حملہ آور ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 26 نومبر 2016 09:01

مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا، 2 اہلکار ..

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر۔2016ء) مہمند ایجنسی میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پرخود کش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ صبح 6بجےغلنئی کیمپ میں اسلحےسےلیس4حملہ آوروں نےداخلےکی کوشش کی۔

(جاری ہے)

خود کش حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کیلیے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کا گھیراؤ کر کے انہیں مسجد سے باہر ہی روک دیا گیا۔ حملہ آوروں نے مسجد میں حملے کی کوشش کی جہاں متعدد ریکروٹس موجود تھے۔ 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ 2خود کش حملہ آوروں کو سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ایف سی اہلکارشہید ،14 زخمی ہوئے۔