راس الخیمہ میں دنیا کی سب سے بڑی رات کے اندھیرے میں چمکنے والی دیوار

ہفتہ 26 نومبر 2016 09:00

راس الخیمہ میں دنیا کی سب سے بڑی رات کے اندھیرے میں چمکنے والی دیوار

راس الخیمہ : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 26نومبر 2016) : راس الخیمہ اور دنیا کے متعدد آرٹسٹوں نے تین ہفتے کی محنت کے بعد ایک بڑی دیوار پر رات میں چمکنے والی دنیا کی سب سے بڑی تصویر بنا دی ۔اس دیوار کو بنانے میں 35مقامی اور متعددبین الاقوامی آرٹسٹوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں راس الخیمہ کے ماضی کے حساب سے تصاویر بنائی گئی ہیں۔ دیوار کا کل رقبہ 407میٹر ہے اور یہ سقر پارک کے داخلی گیٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے ۔اس سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی چمکتی دیوار کی لمبائی 200میٹر تھی جس کو ان آرٹسٹوں نے تین ہفتے کی محنت کے بعد 407میٹر دیوار بنا کر توڑ دیاہے ۔گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے دیوار کو دنیا کی سب سے بڑی چمکتی ہوئی دیوار وں میں شامل کر لیا ہے ۔