ریاض: محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں پورا ہفتہ تیز بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 09:00

ریاض: محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں پورا ہفتہ تیز بارشیں ہونے کا ..

ریاض: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،26نومبر 2016) : سعودی محکمہ موسمیات کے سائنسدان منصور المضروعی نے پورا ہفتہ مختلف علاقوں میں تیزبارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ تک آنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

منصور المضروعی کے مطابق اگلے چند دنوں کے اندر پورے عرب علاقوں میں موسمی تبدیلی کی وجہ سے بارشیں ہوں گی ۔ زیادہ تر چانسز ہیں کے بارش کے طوفانی ہوائیں چلیں گی ۔انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بارشوں سے قبل حفاظتی اقدامات کر لیں ۔بارشوں کا سلسلہ 28نومبر تک رہنے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :