قطر:ہیلتھ انشورنس سسٹم میں بہتری ہو رہی ہے

ہفتہ 26 نومبر 2016 09:00

قطر:ہیلتھ انشورنس سسٹم میں بہتری ہو رہی ہے

قطر: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 26نومبر 2016) : نجی ہیلتھ انشورنس کمپنیوں اور اور وزارتِ تجارت کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کے نمائندگان نے نجی شعبے میں ہیلتھ انشورنس میں ہونے والی اہم بہتری کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ کے نمائندگان کا کہناتھا کہ بہت جلد ہیلتھ انشورنس کے بارے میں نیا سسٹم لایا جائے گا۔اس پر کام ہو رہا آئند ہ چند ماہ تک نئے انشورنس سسٹم کے بارے میں اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔انشورنس کمپنیوں کا کہناہے کہ وہ مکمل طور پر اس میں حصہ لینے کو تیار ہیں ۔ جیسے ہی نئے انشورنس قوانین کی منظوری دی جائے گی ۔کمپنیاں وزارتِ داخلہ کے ساتھ مل کر اس کو لاگو کروانے میں اہم کردار ادا کریں گی ۔