جدہ: سعودی عرب میں خواتین کی کھیلوں میں شرکت کے لیے سپورٹس اتھارٹی اور پی این یو میں معاہدہ تہہ پا گیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 08:55

جدہ: سعودی عرب میں خواتین کی کھیلوں میں شرکت کے لیے سپورٹس اتھارٹی اور ..

جدہ: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،26نومبر 2016) : جنرل اتھارٹی فار سپورٹس اور پرنس نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی (پی این یو ) کے درمیان خواتین کے کھیلوں مقابلوں کا فروغ دینے کا معاہدہ تہہ پا گیاہے ۔

(جاری ہے)

معاہدہ شہزادی ریما بنت بندر اور پی این یو کے سربراہ کی موجودگی میں تہہ پایا ۔نورا یونیورسٹی کو کھیلوں کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا خطاب بھی دیا گیاہے ۔ اس معاہدے کے تحت جنرل اتھارٹی سعودی عریبین اولمپک کمیٹی کے ساتھ اشتراک سے 2030تک خواتین کی شمولیت 13فیصد سے بڑھا کر 40فیصد تک کرنے کے لیے کوشاں ہے ْ۔