عمان ائیر کے طیارے کا ٹائر پرواز سے پہلے ہی پھٹ گیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 08:55

عمان ائیر کے طیارے کا ٹائر پرواز سے پہلے ہی پھٹ گیا

عمان : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،26نومبر 2016) : عمان ائر لائن کا طیارہ پرواز سے چند لمحے پہلے ہنگامی طورپر روک لیاگیا ۔کیونکہ طیارے کے پرواز کرنے سے چند لمحے پہلے اس کا ٹائر پھٹ گیا ۔

(جاری ہے)

ایوایشن حکام کے مطابق عمان ائیر کا طیارہ WY902صلالہ سے مسقط جانے کے لیے جیسے ہی رن وے پر دوڑا اس کا ٹائیر پھٹ گیا ۔ لیکن پائلٹ نے کما ل مہارت سے جہاز کو روک لیا ۔ تمام مسافر محفوظ رہے ۔جن کو بعد ازاں پرواز سے اتارلیاگیا۔طیارے کا ٹائر پھٹنے سے متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی ۔