دبئی میں کام کرنے والی گھریلو خادمہ کی بیٹی کو لیکچرار کی ملازمت مل گئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 08:55

دبئی میں کام کرنے والی گھریلو خادمہ کی بیٹی کو لیکچرار کی ملازمت مل ..

دبئی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،26نومبر 2016) :دبئی میں کام کرنے والی خادمہ کی بیٹی نے اپنی دن رات کی محنت سے ایسا مقام حاصل کر لیا جو کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہارا جعفر علی کی والدہ دبئی میں ایک اماراتی گھر میں کام کرتی ہے ۔شہارا جعفر علی نے بین الاقوامی یونیورسٹی میں لیکچرار کی ملازمت مل گئی۔ شہارا جعفر علی کو 2013میں سکالر شپ ملا تھا ۔

(جاری ہے)

شہارا کو آگے بڑھنے کے لیے بہترین ماحول چاہیئے تھا لیکن رقم نہ ہونے کی وجہ سے وہ آگے نہیں پڑھ سکتی تھی ۔ اس نے دن رات محنت کرکے بین الاقوامی یونیورسٹی سے سکالرشپ حاصل کیا اور اسکے بعد پچھلے ہفتے یونیورسٹی میں لیکچرار کی ملازمت حاصل کی ۔اس کی کامیابی پر اس کی والدہ اور بہن بھائی بہت خوش تھے ۔ والدہ کا کہناتھا کہ اس کی بیٹی نے اس کے سارے دکھ بھلا دیے ہیں۔