کویت سٹی : ڈی پورٹ کیئے جانے والے بنگلہ دیشی شہری کی دوبارہ کویت میں گھسنے کی کوشش ناکام

ہفتہ 26 نومبر 2016 08:44

کویت سٹی : ڈی پورٹ کیئے جانے والے بنگلہ دیشی شہری کی دوبارہ کویت میں ..

کویت سٹی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 26نومبر 2016) : دو سال قبل کویت سے ڈی پورٹ کیے جانے والے بنگلادیشی شہری نے جعلی پاسپورٹ پر دوبارہ کویت میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن عین موقع پر ائر پورٹ پر ہی دھر لیا گیا۔جس کو بعد ازاں دوبارہ ڈی پورٹ کر دیاگیا ْ۔

(جاری ہے)

کویتی حکام کو اس کی جعل سازی کا پتہ اس وقت چلا جب اسکے فنگر پرنٹ لیئے گئے ۔جب فنگر پرنٹ لیئے گئے اسی وقت سسٹم پر اس کا اصلی نام اور تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔لیکن نئے پاسپورٹ پر اس کا نام مختلف تھا ۔ کسٹمز حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے اگلی فلائیٹ پر ہی واپس بھیج دیا۔