اعتزاز احسن نے بورس جانسن سے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کردی
جمعہ 25 نومبر 2016 22:05
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے برطانوی وزیر خارجہ سے کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کی درخواست کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن اور اعتزاز احسن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کیساتھ کرکٹ کے معاملات بھی زیرغور رہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کا برطانوی وزیر خارجہ سے کہنا تھا کہ خطے میں امن کی بحالی کیلئے کرکٹ کا سہارا لیا جائے کیوں کہ اس سے خطے میں امن بحال ہو سکتا ہے ۔
اعتزاز احسن نے تجویز دی کہ کسی اور ملک کی ٹیم کو شامل کر کے سہ ملکی کرکٹ سیریز کرائی جائے ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے برطانوی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.