لاہور ،بائیسویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کاعاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹائون میں آغاز ہو گیا
جمعہ 25 نومبر 2016 22:06
(جاری ہے)
اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین معظم خان اور سیکرٹری شیخ مظہر احمد بھی موجود تھے۔ فخر شاہ نے مزید بتا یا کہ سیدخاور شاہ نے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔ تعارف کے بعد مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے بال پچ کرکے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے بائیسویں بحریہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی تعریف کی اور کہا کہ بحریہ ٹائون ایسے ایونٹس کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پنجاب نے اسلام آباد کو 10-6 سے شکست دی۔ پنجاب کیلئے محمد خاور، عزیزالرحمن اور علی خاور نے دو دورنز سکور کئے جبکہ واحد، سعد ، فضل ربی اور ذیشان نے بھی ایک ایک سکور کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ اسلام آباد کیلئے طاہر اورطلحہ نے دو دو اور صدام اور مرتضی نے ایک ایک سکورکیا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے درمیان کھیلا گیاجوکہ فاٹا نے صفر کے مقابلے میں 5رنز سے جیت لیا۔ فاٹا کی جانب سے نسیم اور صدیق نے دو دو رنز سکور کئے جبکہ سنیب نے ایک رن سکور کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.