کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کیخلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ ‘ پاک فوج کے نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی اد ا کی گئی

ْجماعةالدعوةکی اپیل پر احتجاجی مظا ہرہ میں بھارتی ترنگا اور مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا

جمعہ 25 نومبر 2016 22:01

کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کیخلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ ‘ پاک فوج ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) جماعةالدعوةکی اپیل پر ملک بھر کی طر ح فیصل آبادمیں بھی بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کیخلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوںاور پاک فوج کے نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی اد ا کی گئی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بھارت کے حوالے سے جرأتمندانہ بیان لائق تحسین ہے یہ صورت حال انتہائی پریشان کن ہے اگر ہم نے بھارت کو فوری اور منہ توڑ جواب نہ دیا تو وہ کسی بڑی ناپاک حرکت کے ارادے سے مزید آگے بڑھ سکتا ہے بھارتی ترنگا اور مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا شہر میں سب سے بڑا پروگرام ضلع کونسل چوک پر منعقد ہوا،جس سے مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت پاکستان کو کنٹرول لائن پر بھارتی حملے روکنے کیلئے انڈیا کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے شرکاء نے بھارتی دہشت گردی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل نعرے بازی کرتے رہے اورمظاہرین نے بھارت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کانفرنس سے مفتی عبدالرحمن عابدمرکزی رہنما جماعة الدعوة پاکستان،مفتی عبدالرحمن عابد،انجینئر حارث ڈار ،رضوان محمود رہنماجماعة الدعوة فیصل آباد ،حبیب الرحمن رہنماعلماء اہلحدیث،ثاقب مجید ،ڈاکٹر ظفر اقبال ،قاری عبدالشکور و دیگر نے بھی خطاب کیامفتی عبدالرحمن عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو اپنی شکست صاف نظرآرہی ہے اس لیے وہ بوکھلاہٹ میں اندھا ہوکر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے کنٹرول لائن پر بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے اور پاکستانی فوج و عوام پر حملے کرنے والے بھارت کے خلاف حکومت کسی لیت و لعل سے کام نہ لے اورفوری راست اقدام کرے بھارت کی ان حرکا ت کا بدلہ لینا ساری قوم پر فرض اور قرض ہے۔