روسی انٹیلی جنس چیف کے دورہ پاکستان کا علم نہیں‘ احسن اقبال

روس کی سی پیک میں شمولیت چین کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی‘گوادر کا انتظام ایک چینی کمپنی کے پاس ہے ‘ گوادر کوئی فوجی بندرگاہ نہیں بلکہ ایک خالصتاتجارتی بندرگاہ ہے‘لہذا روس کی درخواست پر کوئی بھی فیصلہ چین کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 25 نومبر 2016 22:01

روسی انٹیلی جنس چیف کے دورہ پاکستان کا علم نہیں‘ احسن اقبال

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مجھے روسی انٹیلی جنس چیف کے دورہ پاکستان کا علم نہیں‘ روس کی سی پیک میں شمولیت چین کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے گوادر بندر گاہ کے حوالے سے کہا کہ گوادر کا انتظام ایک چینی کمپنی کے پاس ہے اور یہ کہ گوادر کوئی فوجی بندرگاہ نہیں بلکہ ایک خالصتا تجارتی بندرگاہ ہے۔

روس کی گوادر رپورٹ کو تجارتی مقصد کے لیے استعمال کرنے اور اس بندرگاہ کے ذریعے گرم پانیوں تک رسائی کے بارے میں احسن اقبال نے کہا کہ گوادر بندرگاہ چونکہ ایک چینی کمپنی کے زیر انتظام ہے ،لہذا روس کی درخواست پر کوئی بھی فیصلہ چین کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔