جنرل راحیل شریف نے یقین دلایا کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچے گا: صدر مملکت ممنون حسین

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 نومبر 2016 21:18

جنرل راحیل شریف نے یقین دلایا کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچے ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء) صدر مملکت کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے یقین دلایا کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین ی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں ایوان صدر میں خصوصی عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کی تقریب کے بعد صدر مملکت کی آرمی چیف سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے آرمی چیف کومدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارک باد دی اور آرمی چیف کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کی حکمت عملی کو سراہا۔

صدر مملکت نے انسداد دہشتگردی اور بے امنی کے خاتمے میں آرمی چیف کے کردار کو بھی سراہا۔ جبکہ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے بتایا کہ آرمی چیف نے انہیں یقین دلایا کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچے گا۔